عمران خان کا دھرنا بھی غلط تھا، موجودہ دھرنا بھی غلط ہے، چوہدری نثار


واہ کینٹ: سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ آج بھی یہی موقف ہے کہ عمران خان کا دھرنا غلط تھا،موجودہ دھرنا بھی غلط ہے۔

چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ ملک میں دھرنوں کا رواج عمران خان نے ڈالا جبکہ دھرنے کی اجازت اس وقت نواز شریف نے دی، دھرنے کے ذریعے حکومت کی تبدیلی کے حق میں نہیں، پہلے بھی یہی موقف تھا آج بھی یہی موقف ہے کہ عمران خان کا دھرنا غلط تھا،موجودہ دھرنا بھی غلط ہے، اس طرح تو کوئی بھی جتھہ آئے گا اور حکومت تبدیل کر دے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہاکہ سکھوں کی کرتار پور راہداری سے بغیر پاسپورٹ انٹری حکومت کا انتہائی غلط فیصلہ ہے جس سے مزید مسائل جنم لے سکتے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں