علی ظفر کی نوجوانوں کے ساتھ سڑک پر کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل


 کراچی: گلوکار و اداکار علی ظفر کی کراچی میں نوجوانوں کے ساتھ سڑک پر کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہورہی ہے۔ 

کرکٹ کے حوالے سے بھرپور جذبات رکھنے والے پاکستانی کرکٹ شائقین کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی۔ یہاں کرکٹ کا جنون ہر نوجوان میں سر چڑھ کر بولتا ہے۔ گلی ہو یا کوئی گراؤنڈ، ہر جانب چھوٹے بڑے کرکٹ ٹورنامنٹ دیکھنے میں آتے ہیں۔ کرکٹ کھیلنے کا شوق نہ صرف عام لوگوں میں پایا جاتا ہے بلکہ اس کے متوالے شوبز میں بھی پائے جاتے ہیں۔

کرکٹ کے شوقین شوبز فنکار نہ صرف کرکٹ دیکھنے کا شوق رکھتے ہیں بلکہ اکثر اوقات آپس میں فنکاروں کی ٹیم بنا کر بھی کھیلتے ہیں جس کی اکثر ویڈیوز دیکھنے میں آتی ہیں لیکن بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ و گلوکار علی ظفر کی ایک اسی طرح کی منفرد ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ کرکٹ کھیلتے نظر آرہے ہیں۔

فیس بک پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں علی ظفر کراچی کے نوجوانوں کے ساتھ رات کے دو بجے سڑک پر کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ علی ظفر کنسرٹ مکمل ہونے کے بعد واپسی اپنی منزل کی جانب جانے کے دوران نوجوانوں کو کرکٹ کھیلتا دیکھ کر رک گئے اور خود ابھی اُن لوگوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنا شروع کردی۔ گلوکار کی اچانک سے آمد پر وہاں موجود لوگ انہیں اس طرح دیکھ کر حیران ہو گئے اوراُن کے تصاویر بھی بناتے رہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں