ٹی 20 کرکٹ: پاکستان کی نمبر ون پوزیشن پر خطرات منڈلانے لگے


سڈنی: ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان کی نمبر ون پوزیشن پر خطرات منڈلانے لگے۔

آسٹریلوی ٹیم سیریز کے تینوں میچز جیت کر مہمانوں کی جگہ سنبھال سکتی ہے، گرین شرٹس اس وقت 274 پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن پر موجود ہیں، آسٹریلیا (262) کا نمبر چوتھا ہے،البتہ اگر تینوں میچز میں پاکستان کو مات ہوئی تو کینگروز 269 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہو جائیں گے، یوں بابر الیون کو268 پوائنٹس کی وجہ سے دوسرے درجے پر جانا پڑ جائے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں