مالی میں فوجی چیک پوسٹ پر حملے میں 53 اہلکار ہلاک

مالی میں فوجی چیک پوسٹ پر حملے میں 53 اہلکار ہلاک


افریقی ملک مالی میں فوجی چیک پوسٹ پر  حملے میں 53 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مغربی افریقی ملک مالی کے شمال مشرقی شہر انڈیلیمانے میں ایک فوجی چیک پوسٹ میں حملے میں 53 فوجی ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔

مالی حکومت کی جانب سے واقعے کو دہشت گردی قرار دیا گیا ہے جب کہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔

مالی کی فوج پر ہونے کیا جانے والا یہ حملہ گذشتہ چند سالوں کے دوران سب سے تباہ کن حملہ ہے اس سے قبل ستمبر میں ہونے والے ایک حملے میں 38 فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مالی میں القاعدہ سے منسلک انصار الاسلام نامی شدت پسند گروہ فوجی اہلکاروں اور تنصیبات کو نشانہ بناتا رہتا ہے۔

2012 میں مغربی افریقی ملک کے شمالی علاقوں میں شدت پسند گروہوں کی جانب سےشورش کا سلسلہ شروع ہوا تھا لیکن فرانس کی مدد سے مالی کی افواج نے شمالی علاقوں کا کنٹرول مکمل طور پر سنبھال لیا  ہے تاہم دہشت گردوں کی جانب سے عسکری کارروائیاں اکثر و بیشتر سامنے آتی رہتی ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں