اسٹیٹ بینک نے آن لائن ادائیگیوں کیلئے اسٹریٹیجی کی رونمائی کردی


کراچی: گورنر اسٹیٹ بینک پاکستان رضا باقر نے آن لائن ادائیگی کے نظام نیشنل پیمنٹ اسٹریٹیجی (این پی ایس ایس) کا افتتاح کردیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’یہ اسٹریٹیجی نظام پاکستان کے جدید اور مضبوط ڈیجیٹل ادائیگی نیٹ ورک کے لیے یہ اسٹریٹیجی ایک روڈ میپ اور منصوبہ فراہم کرتا ہے‘۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک کا مزید کہنا تھا کہ اس اسٹریٹیجی کا اہم مقصد لوگوں کی مالیاتی سہولیات تک رسائی آسان بنانا اور مالی معاملات میں شمولیت کا بہتر بنانے کے لیے مدد کرنا ہے خاص کر خواتین کے لیے، اس کے ساتھ معیشت کو دستاویزی شکل دینا بھی اس کا مقصد ہے۔

مذکورہ تقریب میں عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ رابرٹ میلپاس، سرکاری اداروں کے حکام ، مالیاتی اداروں کے عہدیدار اور دیگر اسٹیک ہولڈرز بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر گورنر اسٹیٹ بینک نے کاروباری افراد کو ڈیجیٹل سطح پر لانے کے لیے قواعد و ضوابط بھی جاری کرنے کا اعلان کیا جو پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے اضافے میں مدد دیں گے۔

اس کے ساتھ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اسٹیٹ بینک ایک تیز ترین ادائیگی کا نظام تیار کررہا ہے جو ملک میں ادائیگی کی درخواست، وصولی اور بھیجنے کے عمل کو آسان بنادے گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عالمی بینک کے صدر نے اپنے خطاب میں انہوں نے پاکستان میں موجود صلاحیتوں کو آشکار کرنے کے لیے کی گئی پیش رفت کو سراہا اور کہا کہ ملکی استحکام کے حوالے سے ترقی کا مناسب وقت آگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ برقی آلات کی جانب منتقلی کی اسٹریٹیجی کا مقصد پاکستان کی مجموعی ملکی پیداوار کو بڑھا کر 7 فیصد کرنا، 4 لاکھ نوکریوں کی فراہمی، ذخائر میں 2 کھرب 63 ارب ڈالر کا اضافہ اور مارکیٹ کی صلاحیت کو 2025 تک 36 ارب ڈالر تک پہنچانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر میں طلب و رسد دونوں جانب سے شدید خامیاں ہیں جسے بڑے پیمانے پر اس وقت تک تبدیل نہیں کیا جاسکتا جب تک بڑے پیمانے پر حکومتی ادائیگیوں کا نظام موجود نہ ہو۔


اپنا تبصرہ لکھیں