نظامِ قوت مدافعت کو کیسے مضبوط کیا جاسکتا ہے؟


ہمارا مدافعتی نظام جسم کا ایک پیچیدہ نظام سمجھا جاتا ہے جس میں جسم کے بہت سے مختلف حصے ہم آہنگی کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں  اسی لیے اس نظام کو مضبوط بنانا ہمارا لیے بے حد ضروری ہے۔

ماہر غذائیت ہینا برائے کا کہنا ہے کہ دن میں 24 گھنٹے اور سال میں 365  دن ہوتے ہیں اور ان دنوں میں ہم اکثر ضرورت سے زیادہ کام کر لیتے ہیں خاص طور پر موسم سرما میں جب بیماریوں کے جراثیم زیادہ پھیلتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بجائے اس کے کہ ہم انتظار کریں کہ ابھی تو صرف چھینک ہی آئی ہے، ہمیں اپنے قوت مدافعت کے نظام کو مضبوط کرنے کے لیے پہلے ہی اقدامات کرنے چاہئیں۔

اگر آپ اپنے قوت مدافعت کے نظام کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں تو روز مرہ کی روٹین میں یہ ضرور کیجیے!

پانی میں لیمو ملا کر استعمال کریں:

فوٹو: فائل

ماہر خوراک ڈاکٹر ہینا برائے نے بتایا کہ صبح سویرے اٹھ کر ایک گلاس پانی میں آدھا لیمو نچوڑ کر اس کا استعمال کرکے اپنے دن کا آغاز کریں،  یہ نہ صرف جسم کو تروتازہ رکھتا ہے بلکہ اسے روزانہ صبح پینے سے نظامِ ہاضمہ پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

یہ وٹامن سی حاصل کرنے کا ایک آسان ذریعہ بھی ہے جب کہ یہ ہمارے قوت مدافعت کے نظام کے لیے بے حد معاون ہوتا ہے، لیمو کا پانی میں ملا کر استعمال کرنا قدیم چینی روایت بھی ہے کیونکہ یہ پانی جسم سے تمام مضر ذرّات بھی باہر نکالتا ہے۔

پروٹین سے بھرپور غذا کا استعمال:

فوٹو: فائل

ہم میں سے بہت سے لوگ دوپہر کے کھانے کے چند گھنٹوں بعد اسنیکس کے طور پر میٹھی چیزیں جیسے بسکٹس اور کیک وغیرہ کا استعمال کرتے ہیں جو کہ صحت کے لیے اچھے ثابت نہیں ہوتے، بجائے ان چیزوں کے آپ کو پروٹین سے بھرپور اسنیکس کا استعمال کرنا چاہیے۔

پروٹین نا صرف خون میں شکر کی مقدار کو معتدل رکھتا ہے بلکہ یہ جسم کو توانا بھی رکھتا ہے، پروٹین کا استعمال قوت مدافعت کو مضبوط کرنے کے لیے بے حد اہم ہے۔

اگر شام میں بھوک محسوس ہو تو اس وقت خشک میوے جات، ابلے ہوئے انڈے یا پروٹین سے بھرپور اسنیکس کا استعمال نظامِ قوت مدافعت کے لیے معاون ثابت ہوتا ہے اور پروٹین کا استعمال قوت مدافعت کو مضبوط کرتا ہے۔

رات کا کھانا جلدی کھائیں:

فوٹو: فائل

رات کا کھانا جلدی کھانے کے بے شمار فوائد ہیں جن میں بہتر نظامِ ہاضمہ اور پُرسکون نیند شامل ہے، اس کے علاوہ رات کا کھانا جلدی کھانے سے ہمارے نظامِ قوت مدافعت پر بہت مثبت نتائج مرتب ہوتے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں