مذاکرات کا اگلا مرحلہ، پی ٹی آئی نے مشاورت کو حتمی شکل دیدی


کراچی:  حکمراں جماعت تحریک انصاف نے اپوزیشن سے مذاکرات کے اگلے مرحلہ کے لیے اپنی مشاورت کو حتمی شکل دے دی ہے۔

امکان ہے کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی ہر ممکن کوشش ہوسکتی ہے کہ اپوزیشن کے ساتھ ان کے مطالبات پر مذاکراتی آپشن کے ذریعے ممکنہ طور پر کوئی ’’تحریری معاہدہ ‘‘ کیا جاسکے، حکومتی مذاکراتی کمیٹی وزیراعظم کے استعفیٰ اور احتساب کی پالیسی کے علاوہ اپوزیشن سے ان کے دیگر تمام مطالبات پر بات چیت کرے گی، آئندہ مذاکرات یا اس ممکنہ معاہدے کا مقصد کوئی ڈیل یا سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

اس ممکنہ معاہدے میں مطالبات کے حل کے لیے تجاویز یا آئندہ کی حکمت عملی طے کی جاسکتی ہے، یہ ممکنہ معاہدہ اس ہی انداز میں ہوسکتا ہے جس طرح حکومت اور اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے مذاکرات اور رابطوں کے توسط سے آزادی مارچ کو پر امن رکھنے ،اسلام آباد میں داخل ہونے اور احتجاج کے مقام کے تعین کے لیے معاہدہ کیا ہے، اس معاہدے پر حکومت اور اپوزیشن فی الحال عمل درآمد کررہی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں