قد کا ذہانت سے کیا تعلق ہے؟


آپ کتنے ذہین اور ہوشیار ہیں اس بات کا اندازہ آپ صرف دماغ سے نہیں لگا سکتے، ماہرین کے مطابق ذہانت کا تعلق انسان کے قد سے بھی براہ راست ہوتا ہے۔

امریکا کی براؤن یونیورسٹی اور پرنسٹن یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق چھوٹے قد کے لوگوں کے مقابلے میں قدآور لوگ زیادہ پیسے کماتے ہیں کیونکہ وہ ان کے مقابلے میں زیادہ ہوشیار ہوتے ہیں۔

اس تحقیق میں ماہرین نے سرکاری معلومات اکھٹی کیں جس میں لوگوں کا قد، وزن، ذہانت، تعلیمی تجربات اور تنخواہوں کی معلومات شامل تھیں، یہ تمام تر معلومات امریکا اور برطانیہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی  تھیں۔

معلومات کا تجزیہ کرنے کے بعد انہیں یہ معلوم ہوا کے وہ لوگ جو کہ قد میں لمبے تھے ان کی کارکردگی زیادہ اچھی تھی، اس کے ساتھ قد آور لوگ زیادہ تنخواہ پر کام کر رہے تھے کیونکہ ان کی ذہانت اور بولنے کی صلاحیت زیادہ اچھی تھی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اب بھی وہ قد اور ذہانت کو لے کر تذبذب کا شکار ہیں جب کہ ان کا یہ بھی ماننا ہے کہ اچھی ذہانت کا تعلق وراثت اور بچپن میں بچوں کی پرورش سے بھی ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس بات کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ وہ لوگ جو کہ قد میں کم ہیں وہ ذہین نہیں ہو سکتے، دراصل یہ بات تحقیق کے بعد سامنے آئی ہے اور  یہ ضروری نہیں ہے کہ تمام قد آور لوگ ذہین ہی ہوں۔


اپنا تبصرہ لکھیں