کیا شہریار منور کی منگنی ٹوٹنے کی وجہ مایا علی ہیں؟


فلم ’پرے ہٹ لو‘ کے بعد سے  پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار شہریار منور صدیقی اور خوبرو اداکارہ مایا علی کے قریبی تعلقات کے چرچے زبان زد عام  ہیں اور اب اداکار نے  خود سے ہی اپنی منگنی ختم کرنے کا انکشاف کردیا۔

 معروف اداکار  شہریار منور صدیقی نے دی کرنٹ پی کے کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی منگنی ٹوٹنے کے بارے میں بتایا جس کے بعد مایا علی اور شہریار کے مداحوں نے ان کی منگنی ٹوٹنے کی وجہ پر سوال اٹھا دیا ہے کہ ’کیا شہریار منور کی منگنی مایا علی کی وجہ سے ٹوٹی ہے؟‘

اس انٹرویو کے بعد مداحوں کی جانب سے اداکارہ مایا علی پر الزامات عائد کیے جارہے ہیں کہ شہریار کی منگنی ٹوٹنے کی وجہ ان دونوں کے آپس میں تعلقات ہے۔

انٹرویو کے دوران میزبان نے جب شہریار منور سے سوال کیا کہ آپ نے آج تک سب سے زیادہ دلیری کا کیا کام کیا ہے؟

اداکار شہریار منور نے جواب دیا کہ ’میں نے اپنی والدہ کو بتایا کہ ایک بار آپ کے کہنے پر کوشش کی تھی اور آپ نے ہی اسے ختم کیا مگر اب میں شادی کے لیے لڑکی کا انتخاب خود کروں گا۔‘

فوٹو: سوشل میڈیا

اس جواب کے بعد میزبان نے کہا کہ یہ تو آپ نے ہمیں بہت بڑا راز بتا دیا ہے جس پر اداکار نے فوراً موضوع تبدیل کرتے ہوئے کہا اس کو ادھر ہی چھوڑ دیتے ہیں کیونکہ عقلمند کے لیے اشارہ ہی کافی ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ رواں برس اداکار شہریار منور کی ہالہ سومروکے ساتھ منگنی ہوئی تھی اور اب اداکار نے خود اس منگنی کے ٹوٹنے کی تصدیق کردی ہے۔

شہریار منور کے انٹرویو کے بعد سوشل  میڈیا پر دونوں کے مداحوں کی جانب سے رد عمل سامنے آیا ہے اور  مداحوں نے شہریار منور صدیقی کی منگنی ٹوٹنے پر   اداکارہ مایا علی کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کیا ان کی منگنی مایا علی کی وجہ سے ٹوٹی ہے؟

فوٹو: فائل

ایک صارف نے پیشگوئی کرتے ہوئے لکھا کہ ’ بس اب کچھ ماہ بعد ہی مایا علی سے منگنی کی خبر آجائے گی‘

پوسٹ پر ہونے والے مداحوں کے تبصرے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اسکرین گریب

رفت خرم نے لکھا کہ ’مایا نے کام کر دکھایا‘

پوسٹ پر ہونے والے مداحوں کے تبصرے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اسکرین گریب

بشریٰ جبین نامی صارف نے لکھا کہ’ ظاہر ہے مایا جو آگئی ہے‘

’پرے ہٹ لو‘ میں مداحوں نے دونوں کی جوڑی کو بے حد پسند کیا تھا_فوٹو: فائل

اداکارہ مایا علی نے متعدد انٹرویوز میں یہ بات واضح کی ہے کہ وہ اور شہریار ایک اچھے دوست ہیں اور ان کے درمیان کوئی قریبی تعلقات نہیں ہیں۔

سوشل میڈیا پر  شہریار منور صدیقی کی منگنی ٹوٹنے کے حوالے سے جاری  تنقید پر فی الحال دونوں اداکار اور اداکارہ خاموش ہیں۔

یاد رہے کہ اداکار شہریار منور صدیقی حال ہی میں اداکارہ مایا علی ساتھ فلم ’پرے ہٹ لو‘ میں جلوہ گر ہوئے تھے جس کے بعد مداحوں نے دونوں کی جوڑی کو بے حد پسند بھی کیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں