حافظ حمد اللہ کی شہریت منسوخ: سیکریٹری داخلہ بھی فیصلے پر ہنس پڑے


نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے جے یو آئی ف کے اہم رہنما اور سابق سینیٹر حافظ حمد اللہ کی پاکستانی شہریت منسوخ ہونے کے فیصلے پر سیکریٹری داخلہ بھی ہنس پڑے۔

گزشتہ روز نادرا نے حافظ حمد اللہ کی پاکستانی شہریت منسوخ کر دی تھی جب کہ پیمرا نے ٹی وی چینلز کو ہدایت کی تھی کہ حافظ حمداللہ کو ٹاک شوز میں نہ بلایا جائے۔

اب حافظ حمداللہ نے اسپیشل سیکریٹری داخلہ سے شناختی کارڈ بحال کرنے کی اپیل کر دی ہے۔

حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ میں نے اسپیشل سیکریٹری داخلہ میاں وحیدالدین سے ملاقات کرکے انہیں معاملےکا بتایا جس پر وہ بھی ہنس رہے تھے۔

خیال رہے کہ اگر کسی شخص کی شہریت منسوخ ہو جائے تو اس کے پاس قانونی اختیار ہے کہ وہ شہریت کی بحالی کے لیے سیکریٹری داخلہ کو خط لکھ سکتا ہے اور سیکریٹری داخلہ کے پاس اختیار ہے کہ وہ درخواست کا جائزہ لیتے ہوئے درخواست گزار کی شہریت بحال کر دے۔


اپنا تبصرہ لکھیں