وزیراعظم کے قریبی دوست عون چوہدری نے چیئرمین سنسر بورڈ پنجاب کا عہدہ لینے سے معذرت کرلی۔
گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے مشیر عون چوہدری کو عہدے سے فارغ کیا تھا، اس کے بعد خبریں زیر گردش تھیں کہ انہیں پنجاب سنسر بورڈ کے چیئرمین کا عہدہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تاہم اب خود وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی سمجھے جانے والے عون چوہدری نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے چیئرمین سنسر بورڈ پنجاب کا عہدہ لینے سے معذرت کرلی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں بطور ورکر اپنی پارٹی کیلئے کام کرتا رہوں گا۔
یاد رہے کہ عون چوہدری وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں جنہیں پی ٹی آئی حکومت آنے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کا مشیر لگایا گیا تھا