امریکا پہنچنے کیلئے سانپوں سے بھرے جنگل میں سفر


امریکا پہنچنے کی دھن میں ہزاروں افریقی کولمبیا کے خطرناک ترین جنگلات کا پیدل سفر کرکے اپنی زندگیاں داو پرلگا رہے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے نے ایک دہلادینے والی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ کیمرون میں خانہ جنگی سے بھاگنے والے یہ افراد منزل تک پہنچنے کے لئے جرائم پیشہ افراد، سانپ اور زہریلے جانوروں کے حملے کا خطرہ مول لینے کو بھی تیار ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ مہاجرین فضائی پرواز کے ذریعے پہلے مغربی افریقہ سے ایکواڈور اور پھر بس کے ذریعے شمالی کولمبیا پہنچتے ہیں جہاں سے آگے پاناما جانے کے لئے سومیل پر پھیلا ہوا دلدل سے بھرپورجنگل پیدل عبور کرتے ہیں۔

ایک قافلے نے بی بی سی ورلڈ کو بتایا کہ اندھیرے میں بچھڑ جانے، ڈوب جانے، لوٹ لئے جانے اور خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کا خطرہ لاحق رہتا ہے جب کہ جھاڑیوں میں لاشیں اور انسانی اعضا پڑے دیکھ کر ان پر خوف طاری رہتا ہے


اپنا تبصرہ لکھیں