ڈیلس مقامی کلچرل آرگنائزیشن اے پی سی ایس کی جانب سے اور پاکستانیوں کی نمائندہ تنظیم پاکستان سوسائٹی آف نارتھ ٹیکساس (بی ایس این ٹی) پاکستان امریکن ایسوسی ایشن(پیٹ) پی سی ایس ڈیلس سمیت دیگر تنظیموں کے تعاون سے ڈیلس ڈائون ٹائون میں جشن آزادی میلے کا اہتمام کیا گیا


ڈیلس(راجہ زاہد اختر خانزادہ)مقامی کلچرل آرگنائزیشن اے پی سی ایس کی جانب سے اور پاکستانیوں کی نمائندہ تنظیم پاکستان سوسائٹی آف نارتھ ٹیکساس (بی ایس این ٹی) پاکستان امریکن ایسوسی ایشن(پیٹ) پی سی ایس ڈیلس سمیت دیگر تنظیموں کے تعاون سے ڈیلس ڈائون ٹائون میں جشن آزادی میلے کا اہتمام کیا گیا، اس میلہ کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر منایا گیا،جس میں آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق احمد خان، کانگریس کے رکن کانگریس مین لنیس گوڈن، ریاسٹ ٹیکساس اسمبلی کی رکن اینجی جینی ، میٹ شاہین، ریپبلکن پارٹی کے رہنما ساجد تارڑ سمیت پاکستانی فلموں کے اداکاروں اور گلوکاروںنے بھی شرکت کی، اس موقع پر پروگرام کے آرگنائزر اظہر قاسمی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ آنے والے افراد کا خیر مقدم کیا، اس موقع پر آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ وہ حکومت پاکستان کے شکر گزار ہیں، جنہوں نے پہلی بار14اگست یوم آزادی کے دن کو کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے اور پاکستان سمیت بیرون ملک میں مقیم پاکستانیوں نے اس موقع پر کشمیریوںکے ساتھ جس دلی محبت کا اظہار کیا ہے وہ اس پر کشمیری عوام کی جانب سے ان کے مشکور ہیں، انہوں نے کہا کہ ان کے امریکہ آنے کا مقصد بھی یہی ہے کہ یہاں پر مقیم کمیونٹی اور یہاںکے نمائندوں کے سامنے کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کیا جا سکے، انہوں نے کہا کہ آپ جس ملک میں رہتے ہیں، اس کے قوانین اور قاعدوں کا احترام کریں اس کے ذریعے آپ اپنے ملک اور قوم کا نام بیرون دنیا میں بہتر کر سکتے ہیں، کانگریس کے رکن لنیس گوڈن نے کہا کہ میں پاکستانی کمیونٹی کا شکر گزار ہوں جو کہ ہماری کمیونٹی کیلئے مختلف شعبہ ہائے جات میں نمایاں خدمات سر انجام دے کر ہمارے ملک کا نام روشن کرنے میں ہمارے مددگار ثابت ہو رہے ہیں، انہوںنے کہا کہ وہ یہاں آ کر اور آپ کی خوشیوں میں شریک ہو کر بہت اچھا محسوس کررہے ہیں، ریاست ٹیکساس اسمبلی کے رکن میٹ شاہین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکساس کی معیشت دنیا کے10بڑے ممالک کی فہرست میں مستحکم ملکوں کے ساتھ شامل ہے، ریاست ٹیکساس کو دنیا کے ملکوں کے ساتھ بلند مقام دلانے میں آپ کی کاوشوں اور محنتوں کا نتیجہ ہے،جس پر ہم آپ کے شکر گزار ہیں، ریاست ٹیکساس اسمبلی کی رکن اینجی جینی نے کہا کہ ہم اس ملک سے محبت کرتے ہیںمیں بھی آپکی طرح ایک امیگرینٹ ہوں تاہم اس ملک نے ہمیں بھی بہت کچھ دیا ،انہوں نے کہا کہ ٹیکساس کی معیشت مستحکم اور اس کو دنیا کی معیشتوں کے مقابلے میںلانے کا سہرا بھی امیگرینٹ کمیونٹی کو جاتا ہے، ری پبلکن رہنما ساجد تارڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی آزادی زیادہ دور نہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی پر یہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ کشمیری کا مقدمہ لڑنے کیلئے اپنے علاقوں کے سینیٹرز اور اراکین کانگریس سے رابطہ کریں اور کشمیریوںکو حق خود ارادی دلانے میں مدد کریں ،انہوں نے کہا کہ اس خط لکھنے میں آپ کے20منٹ صرف ہونگے، لیکن یہ خط انتہائی پر اثرمدد کرے گا، انہوں نے مزید کہا کہ مقامی کمیونٹی کو چاہیے کہ وہ کشمیری کار کیلئے جب بھی گھروں سے باہر نکلنا ہو تو یہ کام ضرور کریں کیونکہ یہ انتہائی ضروری ہے، اس موقع پر پاکستان سے آئے ہوئے فلم اور ٹی وی کے اداکاروں جس میں اپنے زمانہ کی معروف اداکارہ بندیا ، اداکار سعود قاسمی شامل تھے، نے اپنے بھر پور فن کا مظاہرہ کیا ، جبکہ گلوکار ارشد محمود سمیت دیگر گلوکاروں نے جس میں لائبہ علی اور دیگر شامل تھے نے پاکستانی قومی اور ملی نغمے پیش کئے،اس سے قبل پریڈ میں پاکستانی اسکوٹر سواروں نے ریلی کے ساتھ واک کیا، ریلی میں اراکین کانگریس اور آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان اور کمیونٹی نے شرکت کی، ڈیلس ڈائون ہونے والا یہ پروگرام شام تک جاری رہا جبکہ مختلف ایوارڈ بھی پیش کئے گئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں