وزیراعظم نے گورنر ہاؤس نتھیا گلی عوام کیلئے کھول دیا


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے گورنر ہاؤس نتھیا گلی عوام کے لیے کھول دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا ٹوئٹر بیان میں اعلان کیا کہ گورنر ہاؤس نتھیا گلی سمیت تمام سرکاری ریسٹ ہاؤس عوام کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ نوآبادیات کی یہ نشانیاں جن کی دیکھ بھال کے لیے ٹیکس کے پیسوں سے سالانہ کروڑوں کے اخراجات اٹھتے، اب حکومت کے لیے آمدن کا ذریعہ بنیں گے۔

 گورنر ہاؤس نتھیا گلی 1923 میں تعمیر ہوا جو 8 کمروں پر مشتمل اور 76 کینال پر پھیلا ہوا ہے۔

خیبرپختونخوا کا سب سے خوبصورت سرکاری ریسٹ ہاؤس سطح سمندر سے 7 ہزار 922 فٹ بلندی پر واقع ہے


اپنا تبصرہ لکھیں