کوئٹہ: کچلاک کی مسجد میں دھماکا، 4 افراد شہید


کوئٹہ: کچلاک میں مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد شہید اور 15 سے زائد زخمی ہوگئے۔

دھماکا کچلاک کے علاقے کلی قاسم کی ایک  مسجد کے اندر ہوا نماز جمعہ کے بعد ہوا۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ کچلاک میں مسجد میں ہونے والے دھماکے میں 2 سے 3 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے بارودی مواد میں بال بیرنگ شامل تھے اور دھماکا ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ٹائم بم مسجد کے ممبر کے نیچے نصب کیا گیا تھا جس میں 4 افراد شہید اور 22 زخمی ہوئے۔

دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو کچلاک کے دو اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، بعدازاں شدید زخمیوں کو طبی امداد کے لیے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق دھماکے کے بعد سول اسپتال کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جب کہ پولیس کی اضافی نفری تعینات کر کے اسپتال کی سیکیورٹی بھی سخت کر دی گئی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں