کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو کسی صورت دبایا نہیں جا سکتا: وزیراعظم


وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی کو کسی صورت بھی دبایا نہیں جا سکتا۔

وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ فاشسٹ ہندو برتری کے غرور میں مبتلا مودی حکومت کو پتا ہونا چاہیے کہ فوجوں، جنگجوؤں اور دہشت گردوں کو طاقتور فورسز سے شکست دی جا سکتی ہے لیکن تاریخ بتاتی ہے کہ جب ایک قوم اپنی آزادی کے لیے متحد ہو جائے تو نا وہ موت سے ڈرتے ہیں اور نا ہی دنیا کی کوئی طاقت ایسی قوم کو منزل کے حصول سے روک سکتی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ مودی کی قیادت میں ہندوتوا حربے مقبوضہ کشمیر میں بری طرح ناکام ہوں گے اور ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو کسی صورت بھی دبایا نہیں جا سکتا۔


اپنا تبصرہ لکھیں