دبئی: ویمن کرکٹ کو کامن ویلتھ گیمز 2022 میں شامل کر لیا گیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کامن ویلتھ گیمز 2022 میں ویمن کرکٹ کو شامل کرنے کی تصدیق کی ہے۔
آئی سی سی کے مطابق کامن ویلتھ گیمز 2022 میں ویمن ٹی ٹوئنٹی کے مقابلے ہوں گے اور ایونٹ میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں بھارت، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، انگلینڈ، آسٹریلیا، پاکستان، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں شام ہیں۔
کامن ویلتھ گیمز 2022 کے مقابلے برطانوی شہر برمنگھم میں ہوں گے۔