اداکارہ ثناء جاوید نے اپنے مداحوں سے رابطے کے لیے ایک طویل انتظار کے بالآخر سماجی رابطے کا معروف پلیٹ فارم ٹوئٹر جوائن کر لیا۔
اب تک اداکارہ کا آفیشل اکاؤنٹ صرف فیس بک اور فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تھا لیکن اب سے وہ ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے بھی سب سے رابطے میں رہیں گی۔
ثناء جاوید نے انسٹاگرام پر اپنے ٹوئٹر پروفائل کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ‘ آخرکار ٹوئٹر جوائن کرلیا ہے’۔
ادکارہ نے مداحوں کو بطور ٹوئٹر فالوورز دیکھنے کی امید کا بھی اظہار کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس ثناء جاوید کا جیو ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والا ڈرامہ سیریل ‘خانی’ بے حد مقبول ہوا جسے بین الاقوامی سطح پر بھی خوب پزیرائی ملی۔
ڈرامہ سیریل ‘خانی’ میں ثناء جاوید نے اداکار فیروز خان کے ساتھ مرکزی کردار نبھایا تھا اور اب یہ ڈرامہ نیٹ فلیکس پر بھی دیکھا جاسکتا ہے۔