کراچی سے ٹرینوں کی روانگی غیر معمولی تاخیر کا شکار ہے جس سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
ترجمان ریلوے کے مطابق ٹرینوں کی آمد میں تاخیر کے باعث کراچی سے روانگی میں بھی تاخیر ہے جس کے سبب پاکستان ایکسپریس دوپہر 1 بجے کے بجائے شام 5 بجے روانہ ہوگی جب کہ جناح ایکسپریس 3 بجے کے بجائے سہ پہر 3.15 پر روانہ ہوگی۔
ریلوے ترجمان نے بتایا کہ کراچی ایکسپریس 4.30 کے بجائے رات 9.15 بجے، ملت ایکسپریس 5 کے بجائے رات 8 بجے اور شاہ حسین ایکسپریس 7 کے بجائے 10.30 بجے روانہ ہوگی۔
ریلوے ترجمان کا کہنا تھا کہ عوام معلومات کیلئے ریلوے انکوائری 117_021 سے رابطہ کریں۔