بھارت نے اپنی موت کے پروانے پر خود دستخط کر دیئے ہیں: مراد سعید


وفاقی وزیر برائے مواصلات اور پوسٹل سروسز مراد سعید کا کہنا ہے کہ بھارت نے آرٹیکل 370 ختم کر کے اپنی موت کے پروانے پر خود دستخط کر دیئے ہیں۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مراد سعید کا کہنا تھا کہ کشمیری ہمارے بھائی اور کشمیر ہمارا ہے۔

فواد چوہدری نے بھارت سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ کردیا

مراد سعید نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ایک اخباری تراشے کے ذریعے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے جس کی اس بیان کے اگلے ہی روز تردید کر دی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے آنے کے بعد ایک کام ہوا ہے کہ بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کی امن کی پالیسی سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوا ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کر کے اپنی موت کے پروانے پر خود دستخط کر دیئے ہیں۔

’سانحہ مشرقی پاکستان کے بعد کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ دوسرا بڑا واقعہ ہے‘

انہوں نے کہا کہ بھارت کی تقسیم اور بربادی کا آغاز ہو چکا ہے اور کشمیر آزاد ہو کر رہے گا۔

سابق صدر آصف علی زرداری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ زرداری صاحب نے بنگلا دیش اور کشمیر کو ملا کر بہت خطرناک بات کی، پروڈکشن آرڈر پر جو لوگ یہاں آئے ہیں وہ بہت خطرناک بات کر کے چلے گئے


اپنا تبصرہ لکھیں