پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر ورلڈ چیمپئن ٹیم انگلینڈ کی کوچنگ کی دوڑ میں شامل ہوگئے۔
برطانوی اخبار کے مطابق مکی آرتھرسے انگلش کرکٹ بورڈ کا رابطہ ہوا ہے اور انہوں نے کوچنگ میں دلچسپی ظاہرکی ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر، ویسٹ انڈیز کے اوٹس گبسن اورجنوبی افریقا کے گیری کرسٹن انگلش ٹیم کے نئے کوچ کیلئے مضبوط امیدوارہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھرسے انگلینڈ بورڈ کا رابطہ ہوا جس پر مکی آرتھرنے انگلش ٹیم کی کوچنگ میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
انگلینڈ کے کوچ ٹریور بیلس کا معاہدہ ایشز سیریز کے بعد ختم ہو رہا ہے، ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے مکی آرتھر کا معاہدہ 15 اگست کوختم ہورہا ہے جبکہ مکی آرتھر پی سی بی کی جانب سے بھی توسیع کیلئے پرامید ہیں البتہ عین ممکن ہے کہ ان کی معاہدے میں توسیع نہ ہو۔