لاہور: عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللہ کو جیل میں گھر کا کھانا دینے کی درخواست مسترد کردی۔
منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار رانا ثناءاللہ نے اپنے وکیل کے توسط سے لاہور کی مقامی عدالت میں درخواست دائر کی جس میں مؤقف اپنایا گیا ہےکہ رانا ثناءاللہ بیمار ہیں، ان کوگھر کا کھانا دینے کی اجازت دی جائے، جیل قوانین کے مطابق زیرٹرائل ملزم کو گھر کا کھانا دیا جاسکتا ہے۔
رانا ثناءاللہ کی درخواست پر جیل حکام نے سیشن جج لاہور کو رپورٹ جمع کرائی جس میں بتایا گیا ہےکہ رانا ثناءاللہ کی صحت کو مد نظر رکھتے ہوئے کھانا دیا جا رہا ہے، ان کا روزانہ کی بنیاد پر طبی معائنہ بھی کیا جا رہا ہے، ان کی صحت ٹھیک ہے۔
جیل حکام کی رپورٹ کے بعد عدالت نے رانا ثناءاللہ کی جانب سے گھر کا کھانا فراہم کرنے کی درخواست مسترد کردی اور انہیں متعقلہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہےکہ انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے رانا ثناءاللہ کو 2 جولائی کو فیصل آباد سے لاہور جاتے ہوئے گرفتار کیا اور اے این ایف نے دعویٰ کیا کہ رانا ثناء کی گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی