مرید عباس قتل کیس: ’برباد ہو چکا، پھانسی بھی ہو جائے پرواہ نہیں‘


نجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس سمیت دو افراد کے قتل میں ملوث ملزم عاطف زمان کا کہنا ہے برباد ہو چکا ہوں، پھانسی بھی ہو جائے پرواہ نہیں ہے۔

سٹی کورٹ میں مرید عباس قتل کیس کی سماعت کے دوران تفتیشی افسر عتیق الرحمان نے ملزم عاطف زمان کی ایم ایل او رپورٹ عدالت میں پیش کی۔

رپورٹ کے مطابق ہفتے کو پولیس سرجن نے ملزم عاطف زمان کا طبی معائنہ کیا تھا۔

کراچی میں فائرنگ کے واقعات، نجی ٹی وی چینل کے اینکر سمیت 4 افراد جاں بحق

ایم ایل او رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملزم عاطف زمان کو سینے کے اوپری حصے پر گولی لگی جو پیچھے سے باہر نکلی۔

تفتیشی افسر عتیق الرحمان نے عدالت کو بتایا کہ میں نے عاطف زمان کو سمجھایا کہ اگر اعتراف جرم کرتے ہو تو تمہیں پھانسی کی سزا ہو سکتی ہے جس پر ملزم نے کہا کہ میں برباد ہو چکا ہوں، مجھے پھانسی بھی ہو جائے کوئی پرواہ نہیں ہے۔

عدالت نے پولیس کی جانب سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں ایک روز کی توسیع کی درخواست منظور کرتے ہوئے عاطف زمان کا 164 کا بیان کل ریکارڈ کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے ملزم عاطف زمان سے ان کے وکلاء اور اہلخانہ کو ملاقات کی اجازت بھی دے دی


اپنا تبصرہ لکھیں