ویٹی کن نے مغربی ورجینیا کے بشپ پر پابندی عائد کر دی


کیتھولک مسیحیوں کے روحانی مرکز ویٹی کن نے مغربی ورجینیا کے بشپ برانسفیلڈ پر پابندیاں عائد کر دی۔

پوپ فرانسس کے حکم پر بشپ مائیکل برانسفیلڈ کے خلاف جنسی ہراسانی اور مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے بعد ویٹی کن نے ریٹائرڈ بشپ پر پابندیوں کا اعلان کیا۔

کیتھلوک نیوز ایجنسی کے مطابق برانس فیلڈ پر سینیئر کیتھولک رہنماؤں کو لاکھوں ڈالر کی رقم بطور رشوت دینے کا بھی الزام ہے تاہم انہیں فرائض منصبی کے حق سے محروم کرنے کے بارے میں وضاحت نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس ستمبر میں برانس فیلڈ کے معاون نے ان پر جنسی ہراسانی اور مالی بے ضابطگیوں کے الزامات عائد کئے تھے جس کے بعد وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے


اپنا تبصرہ لکھیں