28 روز میں 10 لاکھ سبسکرائبرز، شعیب اختر نے یوٹیوب گولڈن بٹن حاصل کر لیا


قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر  نے صرف 10 لاکھ سبسکرائبرز کر کے یوٹیوب گولڈن بٹن حاصل کرلیا۔

چند روز میں یوٹیوب چینل پر 10 لاکھ سبسکرائبرز کرنے پر شعیب اختر کو گولڈن بٹن بھی پیش کیا گیا۔

کرکٹ کی دنیا میں ’راولپنڈی ایکسپریس‘ کے نام سے پہچانے جانے والے شعیب اختر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی وجہ سے میں مجھے یوٹیوب کی جانب سے ’گولڈن بٹن‘ ملا، آپ تمام لوگوں کے لیے بہت سارا پیار۔

انہوں نے کہا کہ نا صرف پاکستان بلکہ دنیا کے دیگر ممالک میں موجود ہر اس مداح کا شکریہ جو مجھے پسند کرتا ہے۔

شعیب اختر نے اس موقع پر یوٹیوب پر ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی جس میں انہیں اس ’گولڈن بٹن‘ کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے چند ماہ قبل ہی اپنا یوٹیوب چینل بنایا تھا جس نے روزانہ کی بنیاد پر تیزی سے سبسکرائبر بڑھنے کے حوالے سے سب سے آگے پیوڈی پائے کے چینل کو بھی پیچھے چھوڑا


اپنا تبصرہ لکھیں