کابل: یونیورسٹی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق جمعہ کی صبح پولیس ڈسٹرکٹ تھری میں کابل یونیورسٹی کے قریب زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
عینی شاہدین کے مطابق دھما کے کے نتیجے میں یونیورسٹی کے قریب کھڑی دو گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔
افغان میڈیا کا کہنا ہےکہ دھماکے کے وقت طلبہ کی بڑی تعداد یونیورسٹی کے باہر موجود تھی۔
کابل پولیس کے مطابق دھماکا علاقے میں نصب آئی ای ڈی سے کیا گیا۔
افغان وزارت صحت نے دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 8 ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کابل یونیورسٹی کے قریب دھماکا صبح ساڑھے سات بجے کے قریب ہوا جس میں مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے جب کہ دھماکے میں 33 افراد زخمی ہوئے۔