اقرا عزیز کی والدہ یاسر حسین کی حمایت میں سامنے آگئیں


کراچی: 

لکس اسٹائل ایوارڈ کی تقریب میں یاسر حسین کا اقراء عزیز سے نا مناسب اظہار محبت پر اداکارہ کی والدہ کا ردعمل سامنے آگیا۔

رواں ماہ ہونے والے لکس اسٹائل ایوارڈ کے ہر جگہ چرچے ہیں اور اس کی وجہ  ایوارڈ  کی تقریب نہیں  بلکہ یاسر حسین اور اقراء عزیز ہیں، جہاں یاسر نے نامناسب انداز میں اقرا عزیز سے اظہار محبت کیا تھا۔

دونوں اداکاروں کی تقریب کے دوران کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آنے  کے بعد سے لوگوں کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا کیوں کہ اظہار محبت کے دوران کچھ غیر اخلاقی چیزیں بھی  دیکھنے میں آئیں، تاہم اب سوشل میڈیا پر دونوں  کی ویڈیو پر اقراء عزیز کی والدہ کا رد عمل بھی سامنے آگیا۔

اقراء عزیز کی بہن سدرا عزیز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی ایک ٹوئٹ میں والدہ کے ردعمل کے حوالے سے بتایا کہ ’لکس اسٹائل ایوارڈ کی رات جو کچھ بھی ہوا اسے دیکھ کر میری والدہ نے کہا کہ اتنی نفرت لوگوں نے کمنٹس میں ڈالی ہے مجھے سمجھ نہیں آتا کہ ہمارے لوگ دوسروں کی خوشی میں خوش نہیں ہوتے بلکہ غصہ کرتے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں