پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اولمپئن منظور جونئیر کو چیف سلیکٹر منتخب کرلیا


پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف)نے نئی سلیکشن کمیٹی کیلئے فہرست تیار کرلی،اولمپئن منظور جونئیر کو چیف سلیکٹر بنایا جائے گا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اولمپئن منظور جونئیر کو نئی سلیکشن کمیٹی کا چیف سلیکٹر منتخب کرلیا ہے جس کا اعلان ایک دو روز میں کیا جائے گا۔

اولمپئن منظور جونئیر— فوٹو: فائل

سلیکشن کمیٹی میں اولمپئن وسیم فیروز اور خالد حمید بھی بحثیت رکن شامل ہوں گے ۔ سلیکشن کمیٹی 23جولائی سے کراچی میں شروع ہونے والی قومی ہاکی چیمپئن شپ سے پاکستان ہاکی ٹیم کیلئے کھلاڑیوں انتخاب کرے گی۔ چیمپئن شپ کے دوران ٹیم کی نئی منیجنمنٹ ،ہیڈ کوچ ،منیجر کے ناموں پر بھی غور کیا جائے گا ۔

خیال رہے کہ اولمپئن اصلاح الدین کی سربراہی میں کام کرنے والی سلیکشن کمیٹی اپنی معیاد پوری کرچکی تھی جس کے بعد نئی سلیکشن کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں