صادق آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت کی نالائقی کی وجہ سے صوبے دیوالیہ ہورہے ہیں۔
صادق آباد میں پارٹی ورکرز سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے آئی ایم ایف کے سامنے سر جھکا کر پاکستانی معیشت کی خودکشی کر ڈالی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہر وعدے سے یوٹرن لیا، 50 لاکھ گھر دینے کا وعدہ کرنے والے نے کیا ایک گھر بھی دیا؟ کیا ایک کروڑ نوکریاں دینے کاوعدہ کرنے والے نے کیا ایک نوکری بھی دی؟ عوام دشمن بجٹ سے مزدوروں کا معاشی قتل ہورہا ہے۔
پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ حکومت کی نالائقی کی وجہ سے صوبے دیوالیہ ہورہے ہیں، خیبرپختونخوا کا 26 ارب روپیہ وفاق نے چوری کیا اور سندھ پر بھی ڈاکا مارا گیا جب کہ پنجاب کے بجٹ میں 240 ارب روپے کم دیے گئے۔
پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی بجٹ اور مہنگائی کے خلاف سندھ تا پنجاب ریلی منعقد کی۔