امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ ایک سال میں 18 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کما کر امیر ترین سلیبریٹی قرار پائی ہیں۔
امریکی میگزین فوربز نے سب سے زیادہ کمانے والی 100 شخصیات کی فہرست جاری کی ہے جس میں ٹیلر سوئفٹ کو ایک سال میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی سلیبریٹی قرار دیا گیا ہے۔
2019 میں ٹیلر سوئفٹ کی کمائی میں 131 فیصد اضافہ ہوا ہے جو 2018 میں 8 کروڑ ڈالرز تھی، یہ اداکارہ کی سب سے زیادہ کمائی ہے۔
اس سے قبل 2016 میں بھی ٹیلر سوئفٹ 17 کروڑ ڈالرز کے ساتھ سب سے زیادہ کمائی کرنے والی سلیبرٹی قرار پائی تھیں۔
سب سے زیادہ کمائی کرنے والی شخصیات کی فہرست میں دوسرا نمبر میک اپ کی دنیا کا بڑا نام کیلی جینر کا ہے جنہوں نے 2019 میں 17 کروڑ ڈالرز کمائے۔
اس فہرست میں تیسرے نمبر پر امریکی گلوکار و فیشن ڈیزائنر کانیے ویسٹ 15 کروڑ ڈالرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے شہرہ آفاق فٹبالر لائنل میسی 12 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز سالانہ کمائی کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔
کرسٹیانو رونالڈو 10 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز کے ساتھ اس فہرست میں چھٹے جب کہ برازیلین فٹبالر نیمار 10 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہیں۔
بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے زیادہ کمائی کرنے والی شخصیات کی فہرست سے خانز کی چھٹی کرا دی ہے اور بالی وڈ کے کھلاڑی اداکار 6 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کما کر فوربز فہرست میں 33 ویں نمبر پر آگئے ہیں