کراچی: قائد آباد میں بھائی نے شک کی بنیاد پر بہن کو قتل کردیا


کراچی: قائد آباد میں شک کی بنیاد پر بھائی نے فائرنگ کرکے بہن کو قتل کردیا جب کہ واقعے کے بعد ملزم موقعے سے فرار ہوگیا۔

پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق قائد آباد فردوس چالی کے رہائشی مرتضٰی نے شک کی بناء پر اپنی بہن پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 22 سالہ فاطمہ بی بی گردن میں دو گولیاں لگنے سے موقعے پر ہلاک ہوگئی۔

ملزم نے اس کے بعد پڑوس میں واقعے دکان پر بھی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں شیز خان ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد ملزم مرتضٰی موقعے سے فائرنگ کرتا ہوا فرار ہوگیا، پولیس نے جائے وقوعہ سے 30 بورپستول کے متعدد خول قبضے میں لے لئے ہیں جب کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں