ایشیائی ترقیاتی بینک کا کراچی بس ریپڈ ٹرانزیٹ منصوبے کیلئے قرضے کا اعلان


اسلام آباد: ایشین ترقیاتی بینک کی جانب سے 23 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرضے کی منظوری دی گئی جس سے کراچی بس ریپڈ ٹرانزیٹ منصوبہ مکمل کیا جائے گا۔

کراچی بس ریپڈ ٹرانزیٹ منصوبہ 23 اعشاریہ 6 کلو میٹر طویل ہے جس سے تقریباً 15 لاکھ افراد مستفید ہوں گے، قرضے کی رقم سے کراچی میں ذرائع نقل و حمل کے میعار کو بہتر بنایا جائے گا۔

ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے کے روٹس پر یومیہ 3 لاکھ سے زائد مسافر سفر کریں گے۔

اے ڈی بی کے ترقیاتی ماہر ڈاکٹر ڈیوڈ موگنزٹرن کے مطابق کراچی میں بڑھتی آبادی کے لحاظ سے پائیدار، قابل اعتماد، محفوظ اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ سسٹم کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بی آر ٹی سسٹم کی جدید خصوصیات سے لوگوں کے  معیار زندگی کو بہتر بنانے اور ٹرانسپورٹ کے حوالے سے ان کے تمام مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔

ڈیوڈ موگنزٹرن کے مطابق یہ منصوبہ متعلقہ نقل و حمل کے اہلکاروں کی صلاحیت کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ کراچی میں پائیدار ٹرانسپورٹیشن سسٹم اور سبسڈی فری آپریشنز فراہم کرے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں