توشہ خانہ کیس: نیب ٹیم کی نوازشریف سے جیل میں تفتیش


اسلام آباد: توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف سے نیب کی ٹیم نے جیل میں تفتیش کی۔

ذرائع کے مطابق نیب کی 3 رکنی ٹيم نے جیل سپرنٹنڈنٹ کے کمرے میں تفتیش کی، سابق وزیراعظم کو سخت سیکیورٹی میں کمرے میں لایا گیا۔

نیب ٹیم نے نواز شریف سے ایک گھنٹے تک تفتیش کی اور انہیں ایک سوالنامہ بھی دیا۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف نے نیب کو ٹیم کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ بطور وزیراعظم جو تحائف ملے وہ سرکاری خزانے میں جمع کرادیے، بطور وزیراعظم سرکاری گاڑیاں استعمال کرنے کا آئینی اور قانونی حق حاصل تھا، سرکاری گاڑیوں کے استعمال کا ریکارڈ چیک کیا جاسکتا ہے ۔

سابق وزیراعظم نے نیب کی ٹیم کو کچھ سوالوں کے جوابات قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد دینے کو کہا۔

واضح رہےکہ نوازشریف پر توشہ خانہ کیس میں گاڑیوں سمیت قیمتی تحائف کو ذاتی استعمال میں لانے کا الزام ہے، نیب ٹیم نے نوازشریف سے تفتیش کے لیے احتساب عدالت سے اجازت مانگی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں