لیڈز: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض کے دائیں ہاتھ کی انگلی زخمی ہوگئی۔
قومی ٹیم کے ترجمان کے مطابق وہاب ریاض کے ہاتھ پر گزشتہ روز ٹریننگ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے چوٹ لگی، دائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی پر چوٹ زیادہ سنجیدہ نوعیت کی نہیں اور اسی بنیاد پر انہیں افغانستان کے خلاف میچ میں قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ صبح وہاب ریاض کے ہاتھ پر سوجن تھی جس کے باعث بینڈیج کردی گئی ہے، اب میچ کے بعد انجری کا مزید جائزہ لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیم نے اگلا میچ 5 جولائی کو بنگلا دیش کے خلاف کھیلنا ہے اس دوران وہاب ریاض کے مکمل ری کور ہونے کی امید ہے۔