ٹوکیو: جاپان کے شہر اوساکا میں 20 ترقی یافتہ ممالک کے سربراہان پر مشتمل سالانہ اجلاس (جی 20) جاری ہے۔
جی 20 اجلاس ترقی یافتہ ممالک کے سربراہان کا اہم فورم ہے جو 19 ممالک کے لیڈرز اور یورپی یونین پر مشتمل ہے۔
اوساکا میں 2 روز تک جاری رہنے والے اجلاس کا سرفہرست ایجنڈا دو بڑی معاشی طاقتوں امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ کا حل تلاش کرنا ہے۔
اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، چینی صدر شی جن پنگ، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان، روسی صدر ولادی میر پیوٹن، میزبان جاپانی وزیراعظم شنزو ایبے سمیت دیگر رہنما شریک ہیں۔
اجلاس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن کے درمیان ملاقات بھی ہوئی جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا