سلمان خان کا سروگیسی کے ذریعے باپ بننے کا فیصلہ


ممبئی: 

بالی ووڈ سلطان سلمان خان نے انڈسٹری کے دیگر اداکاروں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سروگیسی کے ذریعے باپ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔

بالی ووڈ میں دبنگ اداکار سلمان خان کی شادی کو لے کر بہت بحث ہوئی اور تقریباً ہر انٹریو میں خود ادکار سے بھی اس بارے میں متعدد سوالات ہوئے لیکن وہ ہر بار شادی کے سوال کو ٹال دیتے لیکن اب خبریں سامنے آرہی ہیں کہ سلمان خان نے انڈسٹری کے دیگر اداکاروں کے نقش قدم پر چلنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق 52 سالہ اداکار جو ان دنوں فلم ’دبنگ تھری‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کے فورا بعد وہ ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’انشااللہ‘ کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے جس میں ان کے مدمقابل عالیہ بھٹ مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے، سلمان نے شادی کرنے میں تو کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کی البتہ انہوں نے باپ بننے کا فیصلہ ضرور کیا ہے اور اس کے لیے وہ سروگیسی کا عمل اپنائیں گے۔

خیال رہے بھارت میں سروگیسی کے ذریعے بچوں کی پیدائش پر کوئی پابندی نہیں ہے اور بالی ووڈ میں بھی متعدد اسٹارز سروگیسی کے ذریعے والدین بن چکے ہیں جن میں نامور ہدایت کار کرن جوہر اور اداکار تشار کپور شادی کے بغیر ہی سروگیسی کے ذریعے باپ بنے جب کہ دیگر اداکاروں میں شاہ رخ خان، عامر خان، سنی لیونی سمیت دیگر شامل ہیں


اپنا تبصرہ لکھیں