اداکارہ ذہین طاہرہ کے بیٹے نے والدہ کے انتقال کی افواہوں کی تردید کردی


کراچی: پاکستان ڈرامہ انڈسٹری سے گزشتہ کئی دہائیوں سے وابستہ نامور اداکارہ ذہین طاہرہ کے بیٹے کامران خان نے اُن کے انتقال کی افواہوں کی تردید کردی ہے۔

اداکارہ کو چند روز قبل دل کا دورہ پڑنے کے باعث کراچی کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ زیر علاج ہیں جنہیں طبیعت زیادہ خراب ہونے پر وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔

گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ اداکارہ شدید علالت کے باعث چل بسیں تاہم ان کے بیٹے کی جانب سے اس کی تردید کی گئی ہے۔

اداکارہ کے بیٹے کامران خان نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اداکارہ ذہین طاہرہ اسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کی طبیعت میں بہتری آگئی ہے۔

کامران خان نے بتایا کہ شام تک والدہ کو وینٹی لیٹر سے بھی ہٹا دیا جائے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں