انٹربینک میں ڈالر 157 روپے کا ہوکر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر برقرار


کراچی: انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر ہی انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اور ڈالر کی قدر میں ایک روپے 16 پیسہ کا اضافہ ہوا ہے۔

اضافے کے بعد انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 157 روپے ہوکر تاریخ کی بلند سطح پر موجود ہے۔

گزشتہ ہفتے بھی انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا اور ڈالر انٹربینک میں 155.84 پر بند ہوا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں