خیبرپختونخوا کا ضلع بنوں پولیو سے متعلق خطرناک ترین ڈویژن قرار


پشاور: بنوں ڈویژن کو پولیو سے متعلق خطرناک ترین ڈویژن قرار دیا گیا ہے جہاں ایک کمسن بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

بنوں کے علاقے جانی خیل کے رہائشی 17 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد رواں سال کے ابتدائی ساڑھے 5 ماہ کے دوران ضلع میں پولیو کے کیسز کی تعداد 9 ہوگئی۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر طاؤس خان کے مطابق 9 ماہ کے دوران پولیو کیسز کی تعداد 13 ہوگئی ہے جب کہ محکمہ صحت کے مطابق رواں سال خیبرپختونخوا بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، لکی مروت، ٹانک، شانگلہ، بونیر اور تورغر میں آج سے 3 روزہ انسداد پولیومہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب قبائلی اضلاع شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان میں بھی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے


اپنا تبصرہ لکھیں