انٹربینک: کاروباری ہفتے میں ڈالر 7.24 روپے مہنگا ہوا


کراچی: انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے دوران ڈالر 7 روپے سے زائد مہنگا ہوا۔

 کاروباری ہفتے میں ڈالر اپنی بلند ترین سطح 156 روپے پر رہا اور انٹر بینک میں اس کی قدر میں 7.24روپے اضافہ ہوا جب کہ انٹر بینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر 155.84روپے کا ہے۔

اس کے علاوہ انٹر بینک میں یورو 9.54 روپے اضافے سے 175.61روپے کا ہوگیا اور  پاؤنڈ اسٹرلنگ 9.11 روپے اضافے سے 197.03 روپے تک پہنچ گیا۔

کاروباری ہفتے کے دوران ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا اور گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 157 روپے پر بند ہوا۔


اپنا تبصرہ لکھیں