پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم نے شوکت یوسفزئی کو ’بلی‘ بنا دیا


پاکستان تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم نے براہ راست پریس کانفرنس کے دوران وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی اور سرکاری افسر پر بلی والا فلٹر لگا دیا۔

وزیر اطلاعات کے پی کے شوکت یوسفزئی پشاور میں پریس کانفرنس کر رہے تھے کہ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم نے براہ راست پریس کانفرنس کے دوران شوکت یوسفزئی اور ساتھ بیٹھے سرکاری افسر پر کیٹ فلٹر لگا دیا جو کافی دیر تک دونوں کے سر پر لہراتا رہا۔

سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہونے کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد نے کمنٹس کر کے کیٹ فلٹر ہٹانے پر توجہ مبذول کرائی جس کے بعد دونوں شخصیات پر سے کیٹ فلٹر ہٹا دیا گیا۔

سوشل میڈیا پر تیزی سے تصاویر وائرل ہونے کے بعد عوام کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے گئے۔

 ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم کے انچار ج نے غفلت کے مرتکب اہلکار کو معطل بھی کر دیا


اپنا تبصرہ لکھیں