بھارتی ریاست بہار میں دماغی بیماری سے 53 بچے ہلاک


پٹنا: بھارتی ریاست بہار میں دماغی بیماری کے باعث صرف 10 روز میں 53 بچے ہلاک ہو گئے جب کہ بیماری میں مبتلا  مزید 40 بچے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیرعلاج ہیں۔

بھارتی حکام کے مطابق دماغی بیماری کا سبب ممکنہ طور پر لیچی فروٹ کو بتایا جا رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ بچوں میں یہ بیماری موسم گرما میں لیچی کے سیزن میں پھیلتی ہے کیونکہ بچے لیچی کو بہت پسند کرتے ہیں اور شوق سے کھانا پسند کرتے ہیں۔

امریکی ماہرین کے مطابق لیچی میں موجود زہریلا مواد بھارتی ریاست بہار میں دماغی بیماری کا سبب ہو سکتا ہے۔

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ طبی ماہرین نے گرمی کی شدت بڑھتے ہی والدین کو بچوں کا خیال رکھنے کی ہدایات کی تھیں تاہم والدین کی جانب سے ہدایات کو سنجیدہ نہیں لیا گیا۔

 یاد رہے کہ اس سے قبل 2014 میں بھی بھارتی ریاست بہار میں اسی بیماری سے 150 ہلاکتیں ہوئی تھیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں