خیبر پختونخوا سے ایک اور پولیو کیس کی تصدیق


پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ سے پولیو کا ایک اور نیا کیس سامنے آگیا۔

محکمہ صحت کی جانب سے ڈیڑھ سال کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق بچے کا تعلق شانگلہ کے علاقہ نصرت خیل سے ہے، متاثرہ بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہیں پلائے گئے تھے۔

محکمہ صحت کا کہناہے کہ خیبرپختونخوا میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں