دبنگ 3 میں اس بار منی نہیں منا بدنام ہوگا


بالی وڈ کے کنگ سلمان خان منی کو بدنام کرنے کے بعد اس بار ‘مُنا بدنام‘ کریں گے۔

بھارتی فلم دبنگ میں سلمان خان کے ساتھ ملائکہ اروڑہ کا آئٹم نمبر ’منی بدنام ہوئی‘ بہت مقبول ہوا جس کے بعد اب دبنگ کے سیکوئل میں بھی آئٹم نمبر رکھا گیا جس میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق دبنگ 3 کے سیکوئل میں اس بار منی کی جگہ منے کو بدنام کیا جائے اور دبنگ خان آئٹم نمبر  مُنا بدنام ہوئے پر جلوہ گر ہوں گے۔

دبنگ 1 اور 2 کی کامیابی کے بعد دبنگ 3 رواں سال کے اختتام میں ریلیز کی جائے گی۔

فلم کی کاسٹ تقریباً وہی ہے لیکن آنجہانی ونود کھنہ کے بعد ملائکہ اروڑہ بھی خان خاندان سے علیحدگی کے بعد فلم کا حصہ نہیں ہوں گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں