مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی: مزید 2 کشمیری شہید


سری نگر: بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر میں اپنی ریاستی دہشت گردی جاری رکھتے ہوئے مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی افواج  نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں نام نہاد آپریشن کے نام پر علاقے کا محاصرہ کیا اور فائرنگ کر کے مزید 2 نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دونوں نوجوانوں کو شوپیاں میں تلاشی اور محاصرے کے دوران شہید کیا جس کے بعد علاقہ مکین سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا۔

بھارتی فوج اور پولیس نے پُرامن مظاہرین پر فائرنگ، آنسو گیس کی شیلنگ اور پیلٹ گنز کا استعمال کیا جب کہ کٹھ پتلی انتظامیہ نے اونیرا میں انٹرنیٹ سروس بند کردی۔


اپنا تبصرہ لکھیں