لاڑکانہ : مزید 5 افراد میں ایچ آئی وی کی تصدیق


سندھ کے ضلع لاڑکانہ میں مزید 5 افراد میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہو گئی۔

لاڑکانہ میں رتو ڈیرو اور دیگر علاقوں میں ایچ آئی وی اسکریننگ کا عمل جاری ہے اور اب تک مجموعی طور پر 733 افراد میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہو چکی ہے۔

متاثرہ افراد میں 135 بالغ افراد اور 598 بچے شامل جن میں سے بیشتر کی عمریں 2 سے پانچ سال کے درمیان ہیں۔

واضح ہے کہ لاڑکانہ میں سرکاری ڈاکٹر کی جانب سے ایڈز پھیلانے کا انکشاف ہوا تھا جس میں ڈپٹی کمشنر اور محکمہ صحت کے حکام کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ سرکاری ڈاکٹر مظفر گھانگرو خود ایڈز کا مریض ہے، ڈاکٹر نے مبینہ طور پر انتقاماً اپنا مرض بچوں اور خواتین سمیت کئی افراد میں منتقل کیا، جان بوجھ کو مریضوں کے جسموں میں ایک ہی سرنج سے ایچ آئی وی وائرس داخل کیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں