سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے اور قابض فوج نے مزید 2 کشمیریوں کو شہید کردیا۔
کشمیری میڈیا کے مطابق قابض بھارتی فوج نے رات گئے مقبوضہ وادی کے ضلع شوپیاں کا محاصرہ کیا۔
قابض فوج نے علاقے کا محاصرہ کیا اور نام نہاد آپریشن کے نام پر فائرنگ کر کے 2 افراد کو شہید کردیا۔
چند روز قبل بھی ضلع پلواما میں قابض بھارتی فوج نے نام نہاد آپریشن کے نام پر فائرنگ کر کے 2 کشمیریوں کو شہید کیا تھا۔
شہید ہونے والے نوجوانوں میں کشمیری عوام میں آزادی کی نئی روح پھونکنے والے شہید برہان وانی کے ساتھی ذاکر موسیٰ بھی شامل تھے۔