کراچی:
ناگن چورنگی کے قریب نجی اسپتال میں مبینہ غفلت سے دوبچیاں جاں بحق ہوگئیں۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب نجی اسپتال میں مبینہ غفلت سے دوبچیاں عنیزہ اورزینب جاں بحق ہوگئیں، دونوں بچیوں کی موت چاردن کے وقفے سے ہوئی۔
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ایک سالہ بچی عنیزہ کو کھانسی کی شکایت پر چار روز قبل نجی اسپتال لیکر آئے تھے جس کے بعد ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کی وجہ سے پہلے عنیزہ جاں بحق ہوئی پھر آج ڈیڑھ سالہ زینب کو قے کی شکایت پر اسپتال لیکر گئے تو ڈاکٹرزکی جانب سے انجیکشن لگانے پر اس کے ہاتھ پاؤں اکڑ گئے، جس کے بعد زینب حالت غیر ہونے پر لیڈی ڈاکٹر اسپتال سے فرار ہوگئی۔ دونوں بچیاں آپس میں کزن تھیں
والدہ بچی کی تدفین کے لئے پنجاب روانہ ہو گئی۔ والدہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بچی کی تدفین کے بعد واپسی پر قانونی کارروائی کریں گے۔ پولیس نے نجی کلینک کے ایڈمنسٹریٹر آفتاب کو حراست میں لے لیا اوراسپتال کو سیل کر دیا گیا۔