لاہور:
سرفراز احمد بھی مفت کے ٹکٹ مانگنے والوں سے تنگ آگئے۔
کپتانوں کی پریس کانفرنس میں ایک صحافی نے کہاکہ پاک بھارت میچ دیکھنے والوں کا جوش و خروش زیادہ ہونے کی وجہ ٹکٹ ملنا ہی محال ہوجاتا ہے، آپ اس بارے میں کیا کہیں گے؟ جس پر سرفراز احمد نے کہاکہ ٹکٹوں کی تو واقعی بڑی مانگ ہوتی ہے، میں تو جلد ہی اپنا واٹس ایپ نمبر ہی تبدیل کردوں گا۔