قومی احتساب بیورو کی نجی ٹی وی پر چیئرمین نیب سے متعلق خبر کی تردید


لاہور: 

نیب نے نجی ٹی وی پر چیئرمین نیب کے حوالے سے نشر ہونے والی خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اسے حقائق کے منافی، من گھڑت، اور پراپیگنڈا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک بلیک میلرز کا گروپ ہے جس کا مقصد چیئرمین نیب کی ساکھ کو مجروح کرنا مقصود ہے۔

ترجمان نیب کے مطابق  نیب نے تمام دباؤ اور بلیک میلنگ کو پس پشت رکھتے ہوئے اس بلیک میلر گروہ کے دو افراد کو نہ صرف گرفتار کیا بلکہ ریفرنس  کی بھی منظوری دی، اس گروپ کے خلاف ملک کے مختلف حصوں میں 42 ایف آئی آر درج ہے جن میں بلیک میلنگ اغوا برائے تاوان، عوام کو  بڑے پیمانے پر لوٹنے، نیب  اور ایف آئی اے کے جعلی افسر بن کر سرکاری اور پرائیویٹ افراد کو بلیک میل کرکے کرڑوں روپے لوٹنے  کے ثبوت نیب کے پاس موجود ہیں۔

نیب کے مطابق موجودہ خبر بھی بلیک میلنگ کرکےنیب کے ریفرنس سے فرار کا راستہ ہے جب کہ اس مذکورہ بلیک میل گروپ کا سرغنہ فاروق اس وقت کوٹ لکھپت جیل لاہور میں قید ہے۔

بلیک میلنگ میں نہیں آؤں گا، احتساب کا عمل جاری رہے گا، چیئرمین نیب

دوسری جانب چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ کسی قسم کی بلیک میلنگ میں نہیں آؤں گا، اپنے مقصد پر ڈٹا رہوں گا اور احتساب کا عمل جاری ہے گا۔

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے چیئرمین نیب نے کہا کہ آئین اور قانون کے مطابق احتساب کا عمل جاری رہے گا میں اوچھے ہتھکنڈوں سے ہرگز خوف زدہ نہیں ہوں گا اور آئین اور قانون کے مطابق اپنی ذمہ داری نبھاتا رہوں گا


اپنا تبصرہ لکھیں